پنجاب حکومت کا سیکنڈری، ہائیر سیکنڈری اسکولز کیلئے انقلابی اقدامات کا فیصلہ

لاہور(شاکر محمود اعوان) پنجاب حکومت نے ہائیر سیکنڈری اسکولز کے لیے رواں سال انقلابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا، اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، آئی ٹی لیبز اور کلاس رومز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

 

پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبہ کو ترویج دینے کے لیے انکلابی اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے رواں سال ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولز میں 6ہزار 996 آئی ٹی لیب بنائی جائیں گی، جس کے لیے 30 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے 150 اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی یقنی بنائی جائیں گی، جس کے تحت اسکولوں میں صاف پانی کی فراہمی، بجلی اور باؤنڈری والز بنائی جائیں گی اور اس اقدام کے لیے 25 کروڑ 50 لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے پنجاب کے ایسے اسکول جہاں طلباء کی اضافی تعداد ہے وہاں 655 اضافی کلاس رومز بنائے جائیں گے اور اس کے لیے 10 کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے، پنجاب کے 100 سے زائد خستہ ہال اسکولوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا، جس کے لیے 30 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز رکھے گیے ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں