پنجاب حکومت کا دانش اسکولز سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدام

لاہور(شاکر محمود اعوان) پنجاب حکومت نےسابق دور میں یتیموں، مسکینوں، اورمستحق بچوں کےلیے شروع کیا گیا۔ تعلیمی پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت کے مفید پراجیکٹ بند نہیں کئے جائیں گے۔

 

سابقہ حکومت کا دانش اسکولز کا منصوبہ موجودہ حکومت نے جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پبلک نیوز کو موصول سرکاری دستاویزات کے مطاب پنجاب حکومت رواں سال دانش اسکولز کے لیے 1 ارب 50 کروڑ جاری کرئے گا، جاری فنڈز صوبے میں 7 مختلف مقامات پر قائم 14 گرلز اینڈ بوائز اسکولز پر خرچ کیے جائیں گے، دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ فنڈز دانش اسکولز کی اپ گریڈیشن اور اور جاری پراجیکٹس پر بھی خرچ کی جائے گی۔ حکومت پنجاب کیجانب سے دانش اسکولز میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو مفت تعلیم، کھانا، کتابیں، یونفارم اور میڈیکل کی مفت سہولیات دی جاتی ہیں۔

ذرائع پنجاب حکموت کا کہنا ہے کہ دانش اسکولز کی کارگردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مونیٹرنگ کمینٹی بنائی گئی ہے، جو فنڈز کے اخراجات کی نگرانی کرئے گی جبکہ سال کے آخر پر ہونے والے اخراجات کا آدٹ کروانے کا بھی فیصہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں 7 مختلف شہروں میں 14 دانش اسکولز بچوں کو مفت تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کیجانب پنجاب کے دیہی علاقوں میں مزید دانش اسکولز کے قیام کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں