پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والوں کی شامت آگئی

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری نہ لگانے والے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔

 

پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری نہ لگانے والے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے اس سلسلہ میں تمام ایم ایس حضرات اور سی ای اوز کو مراسلہ لکھ دیا۔

 

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری کا بنیادی مقصد ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے لیے ڈاکٹر حضرات کی دستیابی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملہ کی بائیو میٹرک مشینوں پر حاضری کی روزانہ کی رپورٹ بھجوائی جائے۔ نئے عزم کے ساتھ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے مریضوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں گے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں