صوبہ کو چلانے کیلئے بھینسیں ہی نہیں، کچھ بھی بیچنے کو تیار ہیں: وزیر قانون پنجاب

لاہور (پبلک نیوز) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ہم نے اس صوبے کو آگے لے کر چلنا ہے، بھینیس کیا اور کچھ بھی بیچنا پڑا تو بیچیں گے۔ پچاس کروڑ روپے کا بل بھی پنجاب ہاؤس کا ادا نہیں کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسی صوبے کو چاٹتے رہے پھر کہتے ہیں خزانہ خالی ہے۔ حکومت ریکوری کرے، تنخواہیں رکوائی جائیں، اب پنجاب ہاؤس کے پچاس کروڑ روپے ادا کریں۔ ہم پنجاب ہاؤس کے پچاس کروڑ روپے کی واجب الادا لسٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب ہاؤس کے بقایا جات کی لسٹ وزیر قانون سے منگوا لی۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں