وزیراعظم نے گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا حکم دیا ہے: فیاض الحسن چوہان

لاہور (پبلک نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر ہاوس اور اس طرح کے ادارے عوام کے لیے ناقابل رسائی تھے۔ سابقہ کمیٹیوں کے اثرات اور ان کا کام سب کے علم میں ہے۔ اب ایسا کچھ نہیں ہوگا کوئی سفارشی نہیں آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پہلا کام ایک وعدہ پورا کرنے کا کہا اور گورنر ہاوس کی دیوار گرانے کا کہا گیا ہے۔ اڑتالیس اور بہتر گھنٹوں کے اندر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قیمتوں اور مہنگائی کے بارے میں وزیراعظم پرائس کنٹرول کمیٹی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بات کی۔ وزیر اعظم نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے واضح کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ میں کسی منسٹر کا نام نہ آئے۔ آٹھ دس دسمبر کے درمیان ایک پروگرام پنجاب کے حوالے سے رکھا جائے گا جس میں ہر محلمے کی کارکردگی سامنے رکھی جائیگی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دس سے بیس تاریخ کے درمیان ہر وزیر اپنے وزارت کارکردگی پریس کانفرس کے ذریعہ عوام کو بتائے گا۔ گورنر ہاوس اور اس طرح کے ادارے عوام کے لیے ناقابل رسائی تھے۔ سابقہ کمیٹیوں کے اثرات اور ان کا کام سب کے علم میں ہے۔ اب ایسا کچھ نہیں ہوگا کوئی سفارشی نہیں آئے گا۔ سی ایم سیکرٹریٹ میں پچپن سے ساٹھ کروڑ تک آئے ہیں۔ پہلی پریس کانفرنس دس تاریخ کو اپنی وزارت کے حوالے سےکروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پرائم منسٹر سیکٹر یٹ میں اٹھارہ کروڑ کی بچت کی۔ گورنر ہاوس کوئی تاریخی جگہ نہیں، ایک آفس ہے۔ ایسی عمارتیں لوگوں کے ذہنوں میں ایک ہوا بنی ہوئی ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں