ڈالر مہنگا ہونے پر پنجاب کے قرضے 9 کھرب 32 ارب کو پہنچ گئے

لاہور (پبلک نیوز) ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور پنجاب کے قرضوں کو بھی پر لگ گئے۔ 11 ماہ کے دوران پنجاب حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ 2 کھرب 39 ارب 75 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد رقم کا اضافہ ہو گیا۔

 

ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور پنجاب کے قرضوں کو بھی پر لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق 11 ماہ کے دوران پنجاب حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ 2 کھرب 39 ارب 75 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد رقم کا اضافہ ہو گیا۔ ڈالر کی قدر بلند ترین ہونے پر پنجاب کے ذمے واجب الادا قرض کی رقم 9 کھرب 32 ارب ہو گئی۔

 

ذرائع کے مطابق جون 2018 میں پنجاب 6 کھرب 92 ارب روپے کا مقروض تھا۔ پنجاب سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ بنک کا 2 کھرب 74 ارب سے زائد رقم کا مقروض ہے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کا 2 کھرب 39 ارب سے زائد واجب الادا ہے

 

عوامی جمہوریہ چین کے 1 کھرب 70 ارب سے زائد، جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی کے 28 ارب سے زائد اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگری کلچرل ڈویلپمنٹ کے  7 ارب 83 کروڑ سے زائد کے قرض واجب الادا ہے۔ دسمبر 2018 میں پنجاب حکومت کا کل قرض بڑھ کر 8 کھرب 13 ارب ہو گیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں