پنجاب کے محکمے آمدنی اہداف مکمل کرنے میں ناکام، بجٹ خسارے کا خدشہ

لاہور (پبلک نیوز) صوبہ پنجاب کے تمام محکمے آمدنی اہداف مکمل کرنے میں ناکام ہو گئے جس سے بجٹ خسارے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ 18 سے زائد محکمے 51 ارب 36 کروڑ 27 لاکھ روپے وصول کرنے میں ناکام رہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی دستاویزات کے مطابق رواں ماہ تک ایک کھرب 25 ارب آمدنی کے اہداف مقرر کیے گئے تھے مگر پنجاب حکومت کے مختلف محکمے صرف 73 ارب 92 کروڑ وصول کر سکے۔

ٹیکسز کی مد میں 32 ارب 62 کروڑ وصول نہ کیے جا سکے۔ لینڈ ریونیو ایک ارب 49 کروڑ، اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب 86 کروڑ روپے وصول نہ  ہو سکے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن 2 ارب 77 کروڑ روپے وصول کرنے میں ناکام رہا۔ آمدنی اہداف میں کمی سے بجٹ خسارے کا خدشہ حکومتی سر پر منڈلانے لگا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں