خواجہ سعد رفیق نے ہی ندیم ضیا سے ملوایا اور کہا قابل بچہ ہے رکھ لو: قیصر امین بٹ

لاہور (پبلک نیوز) احتساب عدالت نے قیصر امین بٹ کے 12 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ کا حکم دے دیا۔ قیصر امین بٹ نے عدالت میں بیان دیا کہ خواجہ سعد رفیق نے ہی ندیم ضیا سے ملوایا اور کہا قابل بچہ ہے رکھ لو۔

تفصیلات کے مطابق قیصر امین بٹ نے عدالت میں بیان دیا کہ خواجہ سعد رفیق نے ہی ندیم ضیا سے ملوایا اور کہا قابل بچہ ہے رکھ لو۔ ندیم ضیا نے دھوکہ سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرا لیے۔

صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے قیصر امین بٹ نے کہا کہ نیب کی جانب سے بہترین سہولتیں دی جا رہی ہیں اور قصور وار ندیم ضیا ہے۔ ندیم ضیا نے فراڈ کے ساتھ پیراگون کا کنٹرول سنبھالا۔ میں ندیم ضیا سے پیراگون واپس لے لوں گا۔

پبلک نیوز کے سوال کیا آپ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں؟ کے جواب میں قیصر امین بٹ کا کہنا تھا کہ جی! میں وعدہ معاف گواہ بن چکا ہوں۔ ندیم ضیا نے فراڈ کیا، ندیم ضیا سے ملوانے والے خواجہ سعد رفیق تھے۔

احتساب عدالت نے قیصر امین بٹ کے 12دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ کا حکم دے دیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں