پراگون سٹی اسیکنڈل،قیصر امین بٹ نے خواجہ برداران کے خلاف اہم انکشاف کر دیا

لاہور( پبلک نیوز) قیصر امین بٹ خواجہ بردران کے لیے وبال جان بن گیا، قیصر امین بٹ نے ندیم ضیا اور خواجہ برادران سے گٹھ جوڑ کا نیب کو بتا دیا۔ خواجہ برادران نے پراگون سوسائٹی میں 800 مرلے پر مشتمل کمرشل اراضی سے 4 ارب روپے کا فائدہ  کے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

خواجہ سلمان رفیق نے پراگون سٹی اسیکنڈل کے حوالے سے انکوائری جاری،احتساب بیورو(نیب لاہور)کو قیصر امین بٹ نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا جس میں انہوں نے پراگون کی 800 مرلے پر مشتمل کمرشل اراضی سے 4 ارب روپے کا فائدہ خواجہ برادران دیے جانے کا انکشاف ہوا۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے پراگون سٹی کے اکاونٹس سے اربوں روپے حاصل کیے

قیصر امین بٹ کے بیان کے مطابق ندیم ضیا نے خواجہ برادران کو اربوں روپے منتقل کیے، ندیم ضیا خواجہ برادران کے فرنٹ میں ہیں۔ پراگون کے اکاونٹس سے مخصوص کوڈ پر مشتمل ناموں سے رقم خواجہ برادران استعمال کرتے رہے۔ خواجہ برادران نے شاہد بٹ کی اربوں روپے مالیت کی جگہ غیر قانونی طور پر بیچی۔ نیب نے قیصر امین بٹ کے بیان کو تصدیق کرنے کے لیے شاہد بٹ کو بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ شاید بٹ کو قیصر امین بٹ کے روبرو بٹھا کر تصدیق کی جائے گی

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں