پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار قیصر امین بٹ کوکین کے عادی نکلے

لاہور (پبلک نیوز) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار قیصر امین بٹ کوکین کے عادی نکلے۔ طبی معالج نے کا کہنا ہے کہ قیصر امین بٹ 25سال  سے کوکین استعمال کررہے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے دست راست اور پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار قیصر امین بٹ کوکین کے عادی نکلے۔ طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نشے کی زیادتی کی وجہ سے  قیصر امین بٹ کی 6 ماہ قبل طبیعت بھی خراب ہوئی۔ طبی معالج نے قیصر امین بٹ کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی سفارش بھی کر دی۔

طبی معالج ڈاکٹر صداقت کے مطابق پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار قیصر امین بٹ کوکین کے عادی ہیں۔ قیصر امین بٹ 25 سال  سے کوکین استعمال کررہے  ہیں۔ قیصر امین بٹ کا 3 ماہ تک کوکین کا علاج بھی ہوتا رہا۔

معالج کے کہنا تھا کہ 6 ماہ قبل بھی نشے کی زیادتی کی وجہ سے  قیصر امین بٹ کی صحت بہت خراب ہو گئی۔ جسمانی اور نفسیاتی امراض کا شکار قیصر امین بٹ کی زندگی خطرے سے دوچار ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں