قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک

لالاموسیٰ (پبلک نیوز) پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک، نماز جنازہ سے قبل رقعت آمیز مناظر، راج دلاروں کی جدائی ان کے والدین کے لیے سانحہ سے کم نہیں، سسکتی ممتا کو کبھی سفید کفن میں لپٹے گال بھی چومنا پڑتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ زندگی موت کا ہی وقفہ مگر بے وقت موت والدین کے لیے زندگی بھر کا روگ بن جاتی ہے۔ اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی نمازہ جنازہ لالہ موسیٰ میں ادا کی گئی۔ آصف زرداری، بلاول بھٹو، گورنرچودھری محمد سرور، شیخ رشید، یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنما نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم، بلاول بھٹو، آصف زرداری و دیگر کا قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس

وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سمیت دیگر شخصیات نے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنوں کی جدائی کسی سانحہ سے کم نہیں ہوتی۔ کتنا مشکل ہوتا ہے اپنی جگر گوشوں کے لاشے کندھوں پر اٹھانا۔ قمر زمان کائرہ کو جواں سال بیٹے کی موت کا صدمہ اٹھانا۔ اسامہ کے اہل خانہ اپنے بیٹے کے قدموں کی آہٹ سننے کے لیے بے چین ہوں گے۔

اسامہ کی موت پر پورے علاقہ کی فضا سوگوار ہے۔ والدین کی آنکھوں میں اشکوں کا طوفان ہے اور دل میں یادوں کا بھنور، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا کرے۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں