وفاقی وزرا کی سندھ حکومت گرانے کی حیثیت ہے؟ قمر زمان کائرہ

پبلک نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا کی سندھ حکومت گرانے کی حیثیت ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ یک طرفہ رپورٹ ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کی مذمت کرتےہیں۔

پریس کانفرنس میں صحافیوں نے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ جعلی اکاؤنٹس پر نہیں،آصف زرداری کےخلاف ہے۔ سنا ہےعدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے کمیٹی بنائی ہے۔ حکومت نے کئی ہزار روپے قرضہ بڑھا دیا۔

قمرزمان کائرہ نے وفاقی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی صورتحال رہی تو اپوزیشن اپنا آئینی راستہ اختیار کرے گی۔ نوازشریف کےخلاف جے آئی ٹی کے حق میں بھی نہیں تھے۔ ہم نے ہمیشہ اداروں کےآئینی کردار کی بات کی۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں