حکومت عوام کو ان کا حق دے ورنہ گھر جائے: قمر زمان کائرہ

 

لاہور (طاہرعمران) رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تحریک ہمیشہ سے سیاست میں اداروں کی مداخلت کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ ہمارا مقدمہ قائدین کو ریلیف دلوانا نہیں بلکہ عوام کو حقوق دلوانا ہے۔ حکومت عوام کو ان کا حق دے ورنہ گھر جائے۔

 

پیپلز پارٹی ویمن ونگ پنجاب کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں چئیرمین سینٹ کو ہٹانا اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع حکومت کی غلطی تھی۔ غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ سیاست میں اداروں کی مداخلت کی مخالف رہی ہے۔

 

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے صدر پی پی وسطی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا مقدمہ قائدین کو ریلیف دلوانا نہیں بلکہ عوام کے سلب کردہ حقوق انہیں واپس دلوانا ہے۔ حکومت عوام کو ان کا حق دے ورنہ گھر جائے۔ آصف علی زرداری جیل میں بیٹھ کر بھی ہماری طاقت ہیں اور رہنمائی کر رہے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں