قمر زمان کائرہ کا جوان بیٹا روڈ حادثہ میں جاں بحق

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی  پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا روڈ حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ہے۔ گاڑی تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔ اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور کے طالب تھے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹا کو روڈ ایکسیڈنٹ پیش آیا جس میں جان کی بازی ہار گئے۔ ذرائع کے مطابق قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کو روڈ ایکسیڈنٹ کا حادثہ لالا موسیٰ روڈ پر پیش آیا۔ گاڑی تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔

اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور کے طالب تھے۔ قمر زمان کائرہ کو ان کے بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع اسلام آباد میں پریش کانفرنس کے دوران دی گئی۔

حارث افضل  2 روز پہلے

متعلقہ خبریں