سابق سی او قائد اعظم سولر پاور نجم شاہ کی ہائیکورٹ میں قبل از گرفتاری کی درخواست

لاہور (پبلک نیوز) ایک اور بیوروکریٹ کے سر پر خطرے کی تلوار لٹک گئی۔ سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر قائد اعظم سولر پاور پلانٹ نجم شاہ نے گرفتاری کے خوف سے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے قائد اعظم سولر پاور پلانٹ میں مبینہ کرپشن سے متعلق انکوائری شروع کررکھی ہے۔ انکوائری میں سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر نجم شاہ کو 2 بار طلبی کے نوٹس بھی بھجوائے گئے۔

نجم شاہ نے نیب کی جانب سے گرفتاری کے خدشے کے تحت لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ سابق سیکریٹری صحت اور سابق سی ای او قائد اعظم سولر پاور پلانٹ نجم شاہ کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق سی ای او ہونے کی حیثیت سے نیب کی جانب سے درخواست گزار کو 6 نومبر کو طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا۔ نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ نجم شاہ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں