نیدرلینڈ کی ملکہ تین روزہ دورے پر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد(پبلک نیوز) ہالینڈ کی ملکہ تین روزہ دورے پر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گی، صدر مملک اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گی، لاہور کا دورہ بھی کریں گی۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باکر، وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے بھی ملاقات کریں گی۔

 

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما پاکستان آ رہی ہیں۔ نیدرلینڈ کی ملکہ تین روزہ دورے پر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گی۔ ملکہ 27 نومبر تک پاکستان میں قیام کریں گی۔ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔

ملکہ میکسیما اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی خصوصی وکیل برائے ترقیاتی فنڈز بھی ہیں، ملکہ اپنے دورے میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور بینکنگ سیکٹر کا جائزہ لیں گی۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باکر، وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین نادرا اسامہ مبین سے بھی ملاقات کریں گی۔ ہالینڈ کی ملکہ اسلام آباد کے بعد لاہور کا دورہ بھی کریں گی۔

 

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں