ہمارے بعض ارکان پارلیمنٹ ای سی ایل سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ وزیراعظم ٹوئٹ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے چند قانون ساز (ای سی ایل) سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں، انہیں بیرون ملک جانے میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟ ملک کیلئے قانون سازی کرنے والوں کے غیر ملکی اقامے اور اپنے گھر بیرون ملک میں ہیں۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان جو اس ملک سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں ان کے لیے اس میں کرنے کو ابھی بہت سا کام باقی ہے۔ ہمارے چند قانون ساز (ای سی ایل) سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟

 

وزیراعظم نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرون جانے کے لئے اتنے بے تاب کیوں ہیں؟ سیاستدانوں کے لئے پاکستان میں اور پاکستان کے لئے ابھی بہت سارا کام کرنے کو ہے۔ ہمارے بعض ارکان پارلیمنٹ ای سی ایل سے خوف ذدہ کیوں ہیں؟ اپنی سر زمیں سے محبت کے دعویدار یہ لوگ بیرون ملک کے تواتر کے ساتھ دوروں کا انتظار بھی نہیں کرسکتے۔ کیا کوئی ملک سے محبت کے دعوے کرنے والوں کی اس عجیب و غریب رسم کی وضاحت کر سکتا ہے؟

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں