کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو ہرا کر پی ایس ایل  فور کے فائنل میں پہنچ گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو ہرا کر پی ایس ایل  فور کے فائنل میں پہنچ گئی۔ ہارنے والی پشاور زلمی 15 مارچ کو ایلیمینیٹر ٹو میں قسمت آزمائے گی۔ شین وارٹسن کی آل راونڈ پرفارمنس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 187 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 176 رنز بنا سکی۔ کپتان ڈیرن سیمی اور پولارڈ کی جارحانہ بلے بازی بھی پشاور کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکی۔ سیمی نے 46 اور پولارڈ نے 44 رنز بنائے۔

محمد حسنین نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ شین واٹسن نے 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 17 مارچ کو فائنل کھیلے گی  جبکہ پشاور زلمی 15 مارچ کو ایلیمینیٹر ون کی فاتح ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں