گلوکارہ رابی پیر زادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

 

لاہور (پبلک نیوز)  لاہور کی مقامی عدالت نے غیر قانونی طور پر اژدھے اور مگرمچھ رکھنے کے الزام میں پیش نہ ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے رابی پیرازدہ کو 11 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیر زادہ کے خلاف دائر درخواست پر جوڈیشل مجسریٹ حارث صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔ گلوکارہ رابی پیرازادہ عدالت پیش نہ ہوئی انکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے سرچ اپریشن کی رپورٹ پیش نہیں کی۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے خلاف کریمنل پروسیڈنگ ہے پہلے انھیں عدالت میں پیش کریں۔

 

محمکہ وائلڈ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے غیر قانونی طور پر اژدھے اور مگر مچھ پال رکھے ہیں اور انکا یہ اقدام غیر قانونی اور خطرناک ہے۔ چڑیا گھر کے ڈائریکٹرز حسن سکھیرا کا کہنا تھا کہ رابی پیر زادہ کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے انھوں نے غیر قانونی کام کیا جس پر ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

 

محکمہ وائلڈ لائف کے وکیل نے گلوکارہ رابی پیر زادہ کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے انکے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے اور 11 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں