رافیل نڈال نے روجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

ٹورانٹو (پبلک نیوز) عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے کیرن کاچانوو کو ہرا کر ٹینس کے روجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں نڈال یونان کے سٹیفانوس سیتسیپاس کا سامنا کریں گے۔

روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل مرحلہ مکمل ہو گیا۔ پہلے سیمی فائنل میں سپین کے سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے روس کے کیرن کاچانوو کو7-6، 6-4سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔

 

دوسرے سیمی فائنل میں یونان کے سٹیفانوس سیتسیپاس نے ومبلڈن کے فائنلسٹ ساؤتھ افریقہ کے کیون اینڈریسن کو 6-7، 6-4اور 7-6سے زیر کیا۔ فائنل میں نڈال روسی سٹارکے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

 

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں