روجرز کپ پر عالمی نمبر ایک کھلاڑیوں کی حکمرانی قائم

ٹورانٹو (پبلک نیوز) روجرز کپ پر عالمی نمبر ایک کھلاڑیوں کی حکمرانی قائم ہو گئی۔ رافیل نڈال اور خاتون کھلاڑی سیمونا ہالیپ نے روجرز کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ ورجرز کپ جیت لیا۔ 32سالہ رافیل نڈال کا یہ 80واں سنگل ٹائٹل ہے جو انہوں نے فائنل میں اپنی 20ویں سالگرہ منانے والے یونانی اسٹیفا نوز کو شکست دے کر حاصل کیا۔ ایک گھنٹہ 41 منٹ جاری رہنے والے فائنل میں نڈال نے اسٹیفانوز کو 2-6اور 6-7سے شکست دی۔ روجرز کپ کی جیت کی بدولت ملنے والی پوائنٹس سے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو عالمی نمبر دو روجرز فیڈر پر 3740پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

 

خواتین سنگلز میں عالمی نمبر ون سیمونا ہالیپ نے امریکہ کی سلونی سٹیفنز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ رومانیا کی ہالیپ نے فائنل میں حریف کھلاڑی کو 4-6، 6-3اور 6-7سے شکست دی۔ فائنل میچ 2گھنٹے 41منٹ تک جاری رہا۔

 

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں