وزیر ریلوے کا 25جنوری کو کراچی سے دو فریٹ ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور (پبلک نیوز) ریلوے کے وزیر شیخ نے کہا ہے کہ ریلوے نے نئے ٹریکنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ وزیر اعظم اس کا افتتاح کریں گے۔ ری سٹرکچر تبدیلی کریں گے۔ پانچ کمپنیوں کو ریل کاپ اور ریڈیمکو کو دو کمپنیوں میں تبدیل کریں گے۔ پچیس جنوری کو فریٹ ٹرینوں کا کراچی سے افتتاح کریں گے۔ پورا ماہ فروری میں ٹرینوں میں سفر کریں گے۔

ریلویز ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صفائی اور خوش اخلاقی کا ٹرینڈ لارہے ہیں۔ کال سنٹر اور کمپلینٹ سنٹر اور سیل لائیں گے۔ بیس ٹرینیں چلانی ہیں۔ پیسنجرز اور دس ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔ ٹارگٹ سے آگے ہیں۔ بغیر ٹکٹ سفر کی کمی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ چھ کروڑ روپے ہفتہ میں بغیر ٹکٹوں کے جرمانوں سے حاصل ہوئے اور اب چوبیس گھنٹوں سے زائد جیلوں میں بھی ڈالیں گے۔ ٹھیکے میں صفائی کریں گے وزیر اعظم کو لاہور کے لیے دعوت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں لوگوں کے مشکور ہیں۔ اب کمپلینٹ سیل کھل جائے گا تو خوش اخلاقی اور صفائی کے فقدان پر فون کریں تو ازالہ کریں گے۔ دو فریٹ ٹرینیں تیار کر رہے ہیں۔ پچیس تاریخ کو افتتاح کریں گے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں