مجھے معلوم ہے شہباز شریف کیوں اسپیکر سے ملنے گئے تھے: شیخ رشید

راولپنڈی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں 20 کروڑ عوام کی آواز لے کر جا رہا ہوں۔ وزیر ریلوے نے کراچی کے لیے ایک اور ٹرین چلانے کا اعلان بھی کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار کلین اینڈ گرین مہم چلا رہے ہیں۔ ریلوے میں شکایت سیل بنایا ہے، خود نگرانی کروں گا۔ تھل ایکسریس شروع کردی گئی ہے۔ نان اسٹاپ جناح ایکسپریس، سرسید اے سی ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے شہباز شریف کیوں اسپیکر سے ملنے گئے تھے، میں 20 کروڑ عوام کی آواز لے کر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جا رہا ہوں، عمران خان کا مشکور ہوں ریاض فتیانہ کی جگہ مجھے پی اے سی کا ممبر نامزد کیا۔

 

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دوران ریمانڈ کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتے۔ عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کو پی اے سی میں ایک سیٹ دے دی ہے۔ ریلوے کے لیے ملک بھر میں دورے کر رہا ہوں، ریلوے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہوں، ٹریکر مارچ سے چل جائیں گے۔ ٹریکر سے پتہ چلے گا کون سی ٹرین کہاں رکی ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں