شدید بارشوں اورسیلابی ریلوں کے باعث گندم کی تیار فصلیں تباہ

لاہور (پبلک نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث گندم کی تیار فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ جبکہ ندی نالوں سے سیلابی ریلا گزرنے سے کئی کئی فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے اور مزید بارشوں کی صورت میں سیلاب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

 

کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے پر 3 روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں سے سیلابی ریلا گزر رہا ہے، جبکہ بعض مقامات پر سیلابی ریلے کے باعث گندم کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ درہ کاہا سلطان سے70 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دریائے سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سبی شہر اور گردونواح میں رات گئے شروع ہونے والی بارش تاحال جاری ہے۔ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، جبکہ علاقے کا سیوریج سسٹم بھی ناکارہ ہو گیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 536 گ ب نہر میں شدید بارش کے باعث 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے جس کے باعث سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آنے سے گندم کی تیار فصل تباہ ہو گئی ہے۔

 

سنجاوی زیارت اور گردونواح میں 5 روز سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گیوڑی ڈیم میں پانی کی سطح اپنے مقرہ حد سے زیادہ تجاز کر گئی ہے جبکہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعدد رابط سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔

جھل مگسی تحصیل گنداواہ کے علاقے میں رات گئے سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بولان کے علاقے بھاگ میں چھت گرنے سے 2  معصوم بچےجاں بحق ہو گئے ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں