لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

لاہور(پبلک نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارش نے جل تھل کر دیا، بارش کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا، آئندہ دو روز تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔

 

لاہور، پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ بارش برسنے سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہونے سے سردی کی شدت بڑھ گئی،  جبکہ فیصل آباد، حافظ آباد، خانیوال اور گرد و نواح میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم سہانا ہو گیا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کے روز ملک کے بشتر علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکشر مقامات پر جبکہ پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، لاہور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تاہم فیصل آباد اورساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان بتایا گیا ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

 

گزشتہ 24گنھٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، کوئٹہ، ژوب، مکران ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقہ دیر(بالائی 53، زیریں 32)، میرکھانی 33، مالم جبہ 32، بشام 25، سیدو شریف 22، چترال، پٹن 14، پاراچنار 12، بالاکوٹ، دروش، کالام 09، پشاور 08، بنیر06، چراٹ،  05، کاکول02، رسالپور، محمند ڈیم 01 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

 

بلوچستان: گوادر 24، کوئٹہ (سمنگلی 20، شیخ ماندہ 02)، دالبندین 12،  تربت 09، پسنی 05، ژوب، جیوانی 03،  کشمیر کے علاقہ مظفر آباد 11، گڑھی دوپٹہ 06، برارکوٹ 04، چکوٹھی، چھتر کالاس 03، راولاکوٹ 02 اور گلگت بلتستان کے علاقہ سکردو، بگروٹ 06، گوپس 02، ہنزہ، گلگت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مالم جبہ09، کالام 2.5،سکردو 2.2 ،بگروٹ 1.0،  ہنزہ اور استور میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے بشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں