موسم پھر سے انگڑائی لینے کو تیار، مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل

لاہور (پبلک نیوز) بارشوں اورآندھی کی تباہ کاریاں ابھی تھمی نہیں کہ موسم پھر سے انگڑائی لینے کو تیار ہے۔ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل سے داخل ہوگا جس کے خیبرپختونخوا کے بیشتر جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 

بےموسمی بارشوں نے پاکستان کا رخ کر لیا۔ پہلے سے ہونے والی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں ابھی ختم نہیں ہوئیں کہ بادلوں نے پھر سے برسنے کا پروگرام بنا لیا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی، سرگودھا، کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدھ سے خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں آندھی کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔ کوئٹہ، ژوب، نصیرآباد اور سکھر ڈویژن میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں