اسموگ کے بادل چھٹ گئے، ملک کے بیشتر علاقوں میں دوسرے روز بھی ہلکی بارش

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک کے بعض علاقوں میں کہیں رم جھم، کہیں ہلکی بارش جاری۔ پنجاب میں بارش سے اسموگ کے بادل چھٹ گئے۔ خنکی بڑھ گئی۔

موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی بڑھ گئی۔ بیشتر علاقوں میں دوسرے روز بھی ہلکی بارش ہوئی۔ اسلام اباد میں دو دن سے جاری بارش سے خشک سردی ختم ہوگئی ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ مطلع جزوی طور پر آبر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش سے باعث اسموگ کی شدت میں بھی کمی آنے لگی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں  بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے اسموگ کے بادل چھٹ گئے۔ سردی بڑھنے سے فضا میں خنکی  بڑھ گئی۔ لاہور میں اسموگ کے خاتمے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

گلگت بلتستان میں کاروبارِ زندگی بحال نہ ہوسکے۔ شاہراہ قراقرم لینڈسلائیڈنگ  کے باعث تاحال بلاک ہے۔ ہزاروں مسافر چلاس اور کوہستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں