مون سون کی بارشوں نے لاہور کو پانی میں ڈبو دیا، عثمان بزدار کا مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور (پبلک نیوز) مون سون کی بارشوں نے لاہور کو پانی میں ڈبو دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شہریوں کی مدد کو نکل پڑے۔ عثمان بزدار نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور بارش میں ڈوبا تو وزیراعلیٰ پنجاب شہر اور شہریوں کا احوال جاننے خود نکل پڑے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور شہریوں کو لفٹ بھی دی۔

 

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مشکل صورتحال میں اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ شدید بارش سے شہریوں کے لیے پیدا ہونے والی تکلیف کو خود محسوس کر رہا ہوں۔ عثمان بزدار نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والوں نے نکاسی آب  کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے ساتھ ساتھ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ حکام سے بریفنگ لی اور نکاسی آب کے لیے تمام تر وسائل اور مشینری بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود ان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود رہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں