ماہ صیام میں بارش، موسم خوشگوار، روزہ داروں کے چہرے دمک اٹھے

لاہور (پبلک نیوز) پیر کو ہونے والی بارش سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا، لاہور میں بارش، شہری خوب لطف اندوز ہوئے۔

 

موسم نے لی پھر انگڑائی، گرمی بھاگی اور ٹھنڈی ہواؤں نے شہر کا رخ کر لیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں گھن گھورگھٹائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش، گرمی کا زور ٹوٹا تو روزہ داروں کے چہرے دمک اٹھے۔

 

ابر رحمت کے سائے تو کہیں بادل چھائے، لاہورمیں ٹھنڈی ہواوں کے ڈیرے۔ بارش کا مزہ لینے شہری گھروں سے باہر نکل پڑے۔ ملک کے بعض علاقوں میں غضب کی گرمی رہی، مگر شام کو موسم خوشگوار ہو گیا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ کشمیر، بالائی علاقوں، اسلام آباد، سرگودھا اور چند دیگر اضلاع میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں