سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طوفانی بارشیں

پبلک نیوز: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔ شہر بھر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ دارالحکومت ریاض میں گزشتہ پانچ گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلادھار اور تیز بارش کے باعث شہر بھر کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے شہر کی اہم سڑکیں ندلی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

کئی علاقے زیر آب آنے سے درجنوں گاڑیاں بھی بہہ گئی ہیں۔ سعودی ریسکیو ادارے دفاع المدنی کے مطابق سیلابی پانی میں پھنسے 97 افراد اور 17 گاڑیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے سے بھی لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے اور عرب کے صحروں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت ریاض میں پانی کی سیلابی صورتحال کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام معمول بننے لگا ہے جس سے معاملات زندگی بری طرح متاثرہونے لگے ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں