محکمہ موسمیات کی وارننگ، شدید ٹھنڈ کیلئے یتار ہو جائے

لاہور (پبلک نیوز) آئندہ دو روز میں موسم انگڑائی لے گا۔ میدانی علاقوں میں بارش،  پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔ لوگ موسم کی شدت سے بچاؤ کی تیاری کر لیں۔ محکمہ موسمیات  نے وارننگ جاری کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق موسم انگڑائی لینے کو تیار ہو گیا۔ منگل سے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گا۔ لوگ شدید ٹھنڈ کا سامنا کرنے کی تیاری کر لیں۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کےمیدانی علاقوں میں شدید دھند  پڑے گی۔ بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں میں بھی بعض مقامات پر دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گلگت بلتستان میں موسم کی شدت بڑھنے پر انگھیٹیوں اور لکڑی کی مانگ میں اضافی ہو گیا ہے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں