منظور نظر بیوروکریٹس پر تنخواہوں کی مد میں نوٹوں کی بارش

لاہور(پبلک نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پبلک سیکٹر میں بنائی جانے والی کمپنیوں میں بیوروکریٹس کے لیے قومی خزانے کا منہ کھولا گیا۔ شہبازشریف کے چہتے بیورو کریٹس ماہانہ لاکھوں تنخواہیں وصول کرتے رہے۔

 

اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں میں پنجاب کے سابق دور حکومت میں پبلک اسکیٹر میں بنائی جانے والی کمپنیوں میں سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ایک طرف من پسند افراد کو ٹھیکے دیے تو دوسری طرف منظور نظر بیوروکریٹس کو تنخواہوں کی مد میں نوٹوں کی بارش کر کے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔

 

قائداعظم تھرمل پاور کمپنی پروجیکٹ میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سب سے زیادہ 19 لاکھ 74 ہزار 152 روپے تنخواہ لیتے رہے جبکہ اسی پروجیکٹ میں خالد پرویز 17 سکیل میں 5 لاکھ 52 ہزار، ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی علی سرفراز حسین تنخواہ 4 لاکھ 29 ہزار 250 روپے ماہانہ جبکہ اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سروسز یونٹ کمپنی 9جونیئر بیوروکریٹس بھی لاکھوں میں تنخواہ لیتے رہے۔

 

اسی طرح پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی میں 19سکیل کے ڈاکٹر سہیل انور، تنخواہ 6 لاکھ 43 ہزار 500، سید طاہر رانا ہمدانی، تنخواہ 3 لاکھ 95 ہزار روپے ماہانہ.وصول لرتے رہے۔ ہائیر ایجوکیشن میں بنائی جانے والی لاہور نالج پارک کمپنی کے 19سکیل کے افسر شاہد زمان محممود 8 لاکھ روپے ماہانہ جبکہ سکیل سترہ کے عبد الرزاق 8 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ وصول کرتے رہے۔

 

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں ایڈیشنل جی ملک علی عامر7 لاکھ 95 ہزار 160 روپے ماہانہ، ایس ایس پی اکبر ناصر خان7 لاکھ 43 ہزار 853 روپے ماہانہ، ڈی آیی جی محمد کامران تنخواہ 4 لاکھ 96 ہزار روپے ماہانہ وصول کر رہے ہیں۔ پنجاب صاف پانی کمپنی میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان سابق ڈی سی او لاہور تنخواہ 14 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ، فراست اقبال پی اے ایس، سکیل 20، تنخواہ 5 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ، وسیم احمد چوہدری پی اے ایس، سکیل 20، تنخواہ 10 لاکھ 39 ہزار 500 روپے ماہانہ، پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی میں محمد الیاس غوری 5 لاکھ 78 ہزار 110 روپے ماہانہ وصول کرتے رہے۔

 

قائداعظم سولر پاور کمپنی نجم احمد شاہ، تنخواہ 9 لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ لیتے رہے۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں سکیل 19کے پی ایس پی ظفر اقبال 7لاکھ روپے ماہانہ ،پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی میں سکیل 20کے محمد الیاس غوری تنخواہ 5 لاکھ 78 ہزار 110 روپے ماہانہ وصول کرتے رہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں