افغانی کرکٹر حضرت اللہ کے ایک اوور میں 6چھکے، کرس گیل، یووراج سنگھ کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر

شارجہ (پبلک نیوز) افغان پریمئر کرکٹ لیگ میں چھکوں کی بارش ہوگئی۔ پہلے کرس گیل کے بلے سے چھکوں کی برسات جواب میں حضرت اللہ نے ایک اوور میں 6چھکے لگا کر 12 گیندوں پر تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

شارجہ میں جاری افغان پریمئر کرکٹ لیگ میں کابل زوانان اور بلخ لیجنڈز کے مابین میچ میں چھکوں کی برسات ہوگئی۔ افغانی بلے باز حضرت اللہ نے 12 گیندوں میں ففٹی جڑ کے تیز ترین ففٹی کرنے والے کرس گیل اور یوراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

 

بلخ لیجنڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے کابل زوانان کو 245 رنز کا ہدف دیا۔ کرس گیل نے 10چھکوں کی مدد سے 80رنز بنائے۔

 

جواب میں کابل زوانان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بناسکی۔ بلخ لیجنڈز نے میچ 31 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ اوپنر حضرت اللہ کی 62 رنز کی ریکارڈ ساز اننگ بھی رائیگاں گئی۔ افغان بلے باز نے 17 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔

 

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں