موسم نے بدلی کروٹ، باغوں کے شہر لاہور میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

لاہور(پبلک نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے بادل برس پڑے، باغوں کے شہر میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، عارف والا اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی، گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

 

لاہور سمیت ملک بھر میں گرد آلود اور گھن گھورگھٹائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش، سنسناتی ہواﺅں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارشوں کی خبر سنا دی۔ لاہور میں صبح سویرے ہی بادلوں نے آسمان پر ڈیرے ڈال دیئے، کالی گھٹاؤں کا راج ، موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی، باغوں کے شہرمیں کہیں کہیں بادل برسنے کا بھی امکان ہے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، ہارون آباد، حجرہ شاہ مقیم اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ہنزہ میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم سرد کر دیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، سبی، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز اور گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیں گا۔ گلے دن منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیں گا، تاہم ژوب، سبی، قلات، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز، گردآلودہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

دوسری جانب شہر قائد میں بھی آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی 48، جیکب آباد، روہڑی46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں