کہیں بارش اورکہیں برفباری کاسلسلہ جاری،سردی کی شدت میں اضافہ،سیاحوں کومشکلات

پبلک نیوز: ملک بھر میں کہیں بارش اور کہیں برفباری کا سلسلہ جاری و ساری ہے،جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت اور گردو نواح میں گزشتہ کچھ روز سے ہونے والی برفباری نے پہاڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ سرج کی ہلکی ہلکی کرنیں پڑنے سے برف سفید مو تیوں کی طرح چمک رہی ہے جس سے دلکش نظارے پیدا ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید برفباری  کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سوات میں بھی پچھلے کچھ روز سے برفباری کا سلسلہ رہا ہے جس کے باعث سڑکیں مکمل طور پر بند ہو گئی تھیں اور ٹریفک شدید متاثر ہوئی تھی اور شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن ابھی بھی سوات کے بعض مقامات پر ہلکی ہلکی برفباری جاری ہے جس سے ایک طرف تو سیر کے لیے آئے لوگ خوب لطف اٹھا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ابھی بھی ٹریفک کی روانی میں پریشانی کا سامنا ہے۔

اگر بات کی جائے مانسہرہ کی تو آج بھی مانسہرہ میں وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جبکہ برفباری سے کئی رابطہ سڑکیں شاہراہ قراقرم اور شارکول بند ہیں جس کے باعث  شہریوں سمیت سیر کے لیے آئے سیاحوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں