8 ماہ میں عوام کی کمر توڑ دی، اللہ ایسی تبدیلی سے بچائے: حمزہ شہباز

لاہور (پبلک نیوز) احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل کیس کی سماعت میں حمزہ شہبازعدالت پیش ہوئے، میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ تبدیلی نے 8 ماہ میں عوامی کی کمر توڑ دی ہے، اللہ اس تبدیلی سے بچائے۔

 

احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل کیس کی سماعت جج سید نجم الحسن نے کی۔ رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز کے ساتھ نیب کی جانب سے رمضان شوگر مل کیس کے گواہان عدالت پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر رمضان شوگر مل کے لیے سرکاری خزانے سے نالہ اور پل بنانے کا الزام ہے۔

 

وکیل حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ ملز کی تعمیر میں تمام قانونی ضوابط پورے کیے گئے ہیں، ماحولیات سے متعلق انکوائری نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ رمضان شوگر ملز کے خلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دی جائے۔  وکیل حمزہ شہباز نےعدالت سے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کو عدالت سے جانے کی اجازت دی جائے۔

 

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حمزہ شہباز اس کیس میں ملزم ہیں تو آپ کو گواہان کی موجودگی میں رہنا چاہیے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا تبدیلی نے 8 ماہ میں عوامی کی کمر توڑ دی ہے، اللہ اس تبدیلی سے بچائے۔

 

دوسری جانب آشیانہ ریفرنس پر شہبازشریف کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پر عدالت نے ریمارکس دیئے شہباز شریف اجازت کے بغیر ملک سے باہر کیوں گئے۔ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ شہباز شریف طبی معائنے کے لیے بیرون ملک گئے ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں