رمضان شوگر ملز ریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

لاہور (پبلک نیوز) احتساب عدالت کے روبرو رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف پر فرد جرم عائد کر دی، تاہم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں مل کے لیے سرکاری خزانے سے نالہ بنایا گیا، یہ اختیارات سے تجاوز کا کیس ہے۔

 

 

عدالت نے کہا کہ یہ قانونی اور پروسیجرل چیزیں ہیں جو قانون کے مطابق ہونی ہیں جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں نے 10 سال میں حکومت کے کئی سو ارب روپے بچائے ہیں، کیا میں نے نالے کے لیے سرکاری خزانہ استعمال کرنا تھا۔ عدالت نے شہباز شریف کو کہا کہ ابھی آپ پر الزام ہے، جسے ثابت ہونا باقی ہے۔

 

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں