"ہائی پاورڈ انکوائری کمیشن میں پی ٹی آئی کے 18جعلی اکاؤنٹس کا حساب بھی دیا جائے"

پبلک نیوز: رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہائی پاورڈ انکوائری کمیشن میں پی ٹی آئی کے 18جعلی اکاؤنٹس کا حساب بھی دیا جائے۔ عمران نیازی عوام کو 15 سال سے جھوٹی گالیاں دے رہیں ہیں اب بس۔

فردوس عاشق اعوان کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فردوس باجی آپ نے صحیح کہا عوام دشمن بجٹ کے بعد عوام کی چیخیں بھی نکلیں اور آرام بھی آ گیا ہے۔ فردوس باجی ہائی پاورڈ انکوائری کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے 18جعلی اکاؤنٹس کا حساب بھی دے دینا۔

انھوں نے کہا کہ آپ کے نئے باس بغض سے بھری اور دھمکی آمیز گفتگو اب ہر روز بھی کریں عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ایک ایک پیسے کا جواب دیں گے آپ صرف سرکاری بسوں اور دوائیوں کا عوام کے سامنے حساب دے دیں۔ جتنا شور مچا لیں 10 مہینوں میں پانچ ہزار ارب روپے کے قرضے کا جواب آپ کو دینا پڑے گا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم سے روز رات بارہ بجے قوم سے خطاب کرائیں پھر بھی نالائقی نہیں چھُپ سکتی۔ عوام کو بتائیں عمران صاحب کس حساب سے ڈیڈھ لاکھ ٹیکس دیتے ہیں۔ جتنا شور مچا لیں عمران نیازی کو بیرونِ ملک بیٹوں اور بیٹی کے اثاثے الیکشن کمیشن کے گوشوارے میں ڈکلیر کرنے ہوں گے۔

احمد علی کیف  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں