حکومت کی پالیسی کے مطابق چیخیں تو عوام کی نکل رہی ہیں: رانا ثناء اللہ

پبلک نیوز: رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق چیخیں تو عوام کی نکل رہی ہیں۔ چوتھا ہفتہ گزر رہا ہے، دوائیوں میں مصنوعی اضافہ کا جواب نہیں آیا۔

مشیر وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باجی چیخیں اُن بسوں کی بریکوں کی نکل رہی ہیں جو آپ پچھلی دفعہ وزارت سے جاتے ہوئے لے گئی تھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں کیونکہ ابھی تو نوکری شروع ہوئی اور جلد ختم ہونے والی ہے۔ فردوس باجی چوتھا ہفتہ گزر رہا ہے سرکاری بسوں اور دوائیوں میں مصنوعی اضافہ کا جواب نہیں آیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں کیونکہ آپ کے نئے باس نااہل اور نالائق ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں