رمضان المبارک میں شیطان قید اور راولپنڈی کا شیطان آزاد ہے: رانا ثنا

پبلک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شیطان قید اور راولپنڈی کا شیطان آزاد ہے۔ پنڈی کے شیطان کو اپنی کارکردگی کی کوئی فکر نہیں صرف شہباز شریف اور نواز شریف کا خوف ہے۔ پہلے آٹھ ماہ میں ریلوے کو 29 ارب کے ریکارڈ خسارے کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنڈی کا شیطان صرف شیطانی کر سکتا ہے اور اپنی کارکردگی صفر ہے۔ وزیراعظم کے چپڑاسی کی چلائی جانے والی نئی ٹرینیں اب تک سترہ کروڑ خسارہ کر چکی ہیں۔ بغیر منصوبہ بندی چلائی گئی ٹرینوں کے باعث مسافروں کی سلامتی اور ٹرینوں کی آمد ورفت کے اوقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے بعد آصف زرداری بھی این آر او کی لائن میں ہے، شیخ رشید

ریلوے ملازمین کی پنشن اور گریجوایٹی کے چیک آئے روز باؤنس ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے دور میں ریلوے ٹائم ٹیبل کی پابندی 76 فیصد تھی جو اب گر کر 67 فیصد پر آ چکی ہے۔ خسارے کا شکار ریلوے میں سیاسی بنیادوں پر دس ہزار سے زائد افراد کی بھرتی کی اجازت دی گئی۔

 یلوے کو قومی خزانے سے مزید اربوں روپے سالانہ ادا کرنے ہوں گے۔ مسلم لیگ ن دور کے "مین لائن ون ڈیزائن" کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر کریڈٹ لینے کی اوچھی حرکت کی گئی۔ ایک بے معنی ایم او یو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، سارا ڈرامہ عوام کو دھوکہ دینے کے لیے تھا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں