منشیات اسمگلنگ کیس، رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع

 

لاہور (پبلک نیوز) منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناءاللہ اور دیگر ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پرسی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ آج لیگی رہنما کے داماد شہریار کو بھی احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت  ہوئی۔ رانا ثنا اللہ اور شریک ملزم  کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزموں کے خلاف چالان کی نقول جمع کرائیں۔ اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر رانا ثناءاللہ سے متعلق سی سی ٹی فوٹیج طلب کر لی۔

 

عدالت نے شریک ملزموں کی مقدمے کی پیروی کے لیے وکیل کرنے کی استدعا منظور کر تے ہوئے 24 اگست تک کی مہلت دے دی جبکہ احاطہ عدالت سے رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار کو حراست میں لے لیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے مریم نواز کی گرفتاری پر کڑی تنقید کی۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں