شہباز شریف کی بجٹ تقریر نے ترجمانوں کی چیخیں نکال دیں: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی بجٹ تقریر نے عمران نیازی اور اُن کے کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔ فردوس امجد باجی سرکاری بسوں اور جعلی دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں ہے تو نیب کو بتائیں۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کا معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس امجد اعوان باجی شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے بعد آپ جیسے کرائے کے ڈیلی ویج ترجمان کے گھبرانے کا وقت آچُکا ہے۔ شہباز شریف کی بجٹ تقریر نے عمران نیازی اور اُن کے کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔ شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے بعد عوام کی چیخیں نکالنے کی خواہشمند ووٹ چور حکومت کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ فردوس امجد باجی آپ آپنے نئے باس کی نالائقی سے اتنی کنفیوز ہو چکی ہیں کہ جلد آپ کو لیڈر، پارٹی اور نظریہ تبدیل کرنا پڑے گا۔

 

فردوس امجد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کا خوف آپ کے چہرے پہ عیاں ہیں۔ نیب کو مطلوب حکومتی ترجمان؟ واہ عمران نیازی واہ۔ فردوس امجد باجی سرکاری بسوں اور جعلی دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں ہے تو نیب کو بتائیں۔ فردوس امجد اعوان باجی اپوزیشن کی پریس کانفرنس آئی ایس پی آر کے ذریعے بند کرانے کی وضاحت کریں؟ فردوس امجد باجی دن میں پانچ درجن کرائے کے ترجمان پانچ پانچ بھی جھوٹی پریس کانفرنس بھی کریں، تب بھی عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو گا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں