سرکاری بسوں، دوائیوں کی کرپشن کو بھولنے نہیں دیا جائے گا: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی نالائقی اور عوام دشمن بجٹ ہونے کی وجہ سے پارلیمان میں بحث شروع نہیں ہونے دے رہی۔ فردوس امجد باجی یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے اور پاس نہیں ہونے دیں گے۔

 

معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشرعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فردوس امجد باجی آپ کس کو بیوقوف بنا رہی ہیں، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ فردوس امجد باجی 22 کڑوڑ عوام کا بجٹ ہے، ایسے عوام دشمن آئی ایم ایف کے بجٹ کو پاس نہیں ہونے دیں گے، یہ بھی آئینی تقاضہ ہے۔ حکومت اپنی نالائقی اور عوام دشمن بجٹ ہونے کی وجہ سے پارلیمان میں بحث شروع نہیں ہونے دے رہی۔ فردوس امجد باجی دن میں تین تین دفعہ سرکاری خرچے پہ جھوٹ بولتی ہیں، ایک ہی دفعہ صبح صبح جتنا بولنا ہوتا ہے بول دیا کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ فردوس امجد باجی آپ نے عمران صاحب کو بیوقوف بنا کر نوکری لے لی ہے، اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں۔ فردوس امجد باجی یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے اور پاس نہیں ہونے دیں گے۔ فردوس امجد باجی سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کو بھولنے نہیں دیا جائے گا۔ فردوس امجد باجی اقتصادی ترقی کے سروے 19-2018 کے تمام پرچوں میں فیل، اُس کا جواب دیں۔ فردوس امجد باجی 5.8 فیصد پہ چلتی معیشت کو آدھا کر دیا، ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، مہنگائی تین گنا کر دیا۔ فردوس امجد باجی 5500 ارب کا دس ماہ میں نالائق حکومت نے ٹیکس لیا، کدھر گیا؟ ایک اینٹ نہیں لگائی۔

 

رانا ثناء اللہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فردوس امجد باجی ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کدھر گئے؟ فردوس امجد باجی 10 ماہ میں پندرہ سے بیس لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے، جواب اُس کا دیں۔ فردوس امجد باجی دس ماہ میں لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے، اُس کا جواب دیں۔ فردوس امجد باجی امجد بھائی کو کرسی کا اثر رسوخ استعمال کر کے ملک آنے کی اعجازت لے کر دیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں