شیخ رشید کے خلاف اسپیکرقومی اسمبلی کو ریفرنس بھیج رہا ہوں: رانا ثناء اللہ

لاہور(پبلک نیوز) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفسرنس بھیج رہا ہوں۔ میری استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو وہ ریفرنس بھیجا جائے۔ شیخ رشید نے کشمیر کوز کے ساتھ غداری کی اور کشمیریوں کے جدوجہد کو بیچا۔

 

پنجاب کے سابق وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا ثناء اللہ کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف ریفرنس قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو بھیجنے کا اعلان سامنے آیا۔ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ اسپیکر قومی اسمبلی کو شیخ رشید کے خلاف ریفرنس بھیج رہے ہیں اور ویڈیو میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ وہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے۔

رانا ثنا اللہ نے الزام الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے کشمیر کوز کے ساتھ غداری کی اور کشمیریوں کے جدوجہد کو بیچا۔ جدوجہد کے نام پر بنائے گئے ٹریننگ کیمپ کے ثبوت موجود ہیں، جس کو انہوں نے جوئے کے اڈے کے طور پر چلایا اور اس ٹریننگ کیمپ کے ذریعے وہ لوگوں سے بھتہ بھی لیتے رہے ہیں۔ حرام اور جوائے کی کمائی سے شیخ رشید نے جائیدادیں بنائی ہیں۔

 

لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید نے اپنے بھائیوں اور بھتیجوں کے نام پر پراپرٹی بنائی۔ حرام کی کمائی سے اپنے بھائیوں اور بھتیجوں کے نام پر کاروبار کیا۔ فطرتاً شیخ رشید جھوٹا اور فراڈیا آدمی ہے۔ وزارت میں شیخ رشید نے پہلے بھی بہت کرپشن کی ہے اور اب بھی کرپشن کر رہے ہیں۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں