میاں شہباز شریف وہ دیانتدار آدمی ہے جس نے 10 سال صوبہ کی خدمت کی: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) رہنماء مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ۔ میاں شہباز شریف وہ دیانتدار آدمی ہے جس نے 10 سال صوبہ کی خدمت کی۔ نیب میاں شہباز شریف پر کرپشن کا الزام بھی نہیں لگا سکی۔ آج نیب نے شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت لی ہے۔

 

رانا ثنا اللہ اور مشاہد اللہ خان نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کے بارے میں الزامات لگائے گئے۔ میاں شہباز شریف وہ دیانتدار آدمی ہے جس نے 10 سال صوبہ کی خدمت کی۔ نیب میاں شہباز شریف پر کرپشن کا الزام بھی نہیں لگا سکی۔ آج نیب نے شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت لی ہے۔

 

اس موقع پر رہنماء مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کہ ٹی وی پر شیطان نمودار ہو تو آپ سے بات کرنا پڑ جاتی ہے۔ بے شرم شیطان نے پریس کانفرنس میں گھٹیا الزام تراشی سے کام لیا۔ شہباز شریف کے بارے میں بات کی گئی، شہباز شریف دیانتدار اور محنتی لیڈر ہے، انہوں نے پاکستان کو اندھیروں سے دور کیا، دہشتگردی کم کی۔ شہباز شریف پر ایک آنے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

 

 

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں اس بے شرم شیطان نے پریس کانفرنس کی۔ میاں شہباز شریف کے بارے میں الزامات لگائے گئے۔ میاں شہباز شریف وہ دیانتدار آدمی ہے جس نے 10 سال صوبہ کی خدمت کی۔ نیب میاں شہباز شریف پر کرپشن کا الزام بھی نہیں لگا سکی۔ آج نیب نے شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت لی ہے۔ آج دوران پریس کانفرنس شیخ رشید میرے دائر کیے ہوئے ریفرنس سے متعلق سوالات کیے گئے۔ 1985 میں شیخ رشید کے پاس ایک روپیہ بھی نہیں تھا۔ اب شیخ رشید کے پاس 2 ارب کی جائیداد ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ایک بد کردار انسان الزام تراشی کر رہا ہے۔ سپیکر کو اس کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔ ایک چار مرحلے کا گھر والد کے نام پر تھا۔ اب دو ارب کی پراپرٹی ہے اس بندے کی۔ ثبوت حاصل کر لیے ہیں، بتائیں یہ ارب پتی کیسے بن گیا۔ اگر کوئی ذرائع آمدنی نہیں ہے تو پیسہ کہاں سے آیا۔ جہاد کے نام پر ٹریننگ کیمپ کھول کر جوا کراتا رہا۔ ایم کیو ایم کی بھتہ سے ساڑھے تین ارب کی پراپرٹی ضبط کی گئی۔ اس شخص کی پراپرٹی بھی ضبط ہونی چاہئیے۔ سپیکر کو ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانا چاہئیے۔ اس بندے کا طبی معائنہ بھی کرانا چاہئیے۔ لوگ فون کر رہے ہیں، اس نے جس سے جو چیز لی واپس نہیں کی۔ سائن کرنے کے لیے قلم لے کر واپس نہیں کرتا۔ یہ گھر سے کھانا کھانے کو بھی حرام کہتا ہے۔ شیخ رشید کے خلاف لوگ باہر سے آکر گواہی دینے کو تیار ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس گوشواروں میں اس کے ٹیکس اور جائیداد میں بہت فرق ہے۔ تمام دستاویز آ گئی ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور گجرانوالہ سے لوگ فون کر کے شیخ رشید کی شکایات کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے جس سے بھی پیسے لیے واپس نہیں کیے۔1995 میں شیخ رشید نے اسحاق ڈار سے پانچ ہزار پاونڈ لیے، آج تک اسحاق ڈار کے پیسے واپس نہیں کیے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں