عمران نیازی کے انقلابی منشور نے میڈیا کی آزادی تو کیا روٹی بھی بند کروا دی: رانا ثناااللہ

لاہور (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات  فردوس عاشق ایوان کے بیان پہ ردِعمل ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناااللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا انقلابی منشور ہے کہاں جو روز صرف آپ کو نظر آتا ہے، عوام 10 ماہ سے اس انقلاب کو ڈھونڈ رہی ہیں۔

 

رانا ثناااللہ ممبر قومی اسمبلی کا وزیر اطلاعات و نشریات  فردوس عاشق ایوان کے بیان پہ ردِعمل ہوئے کہنا تھا کہ عمران نیازی کا انقلابی منشور ہے کہاں جو روز صرف آپ کو نظر آتا ہے، عوام 10 ماہ سے اس انقلاب کو ڈھونڈ رہی ہیں۔ عمران نیازی کے انقلابی منشور نے میڈیا کی تنخواہ بند کر کے آزادی چھینن لی ہے۔ اس انقلابی منشور کا سب سے بڑا ثبوت آپ کی تقرری ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس انقلابی منشور نے میڈیا کی آزادی تو کیا روٹی بھی بند کروا دی ہے۔ اس انقلابی منشور نے میڈیا کے لوگوں کی چھ چھ ماہ کی تنخواہیں بند کروا دی ہیں۔ مہنگائی نے غریب عوام کی قمر توڑ دی ہے۔ فردوس باجی عمران نیازی کے انقلابی منشور نے مہنگائی تین گنا زیادہ اور ترقی کی شرح آدھی کر دی ہے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں