کراچی کے مختلف علاقوں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزم گرفتار

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کی کراچی کے علاقوں بلاول گوٹھ، موسمیات چورنگی اور یاسر آکیڈ گلشن اقبال کے علاقوں میں کاروائیاں کی گئی۔ کاروائیوں کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث و ملزمان فدا حسین اور عبدالقادر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 ملزمان مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان نے چاندنی چوک، گلستان جوہر، شریف آباد اور بہادر آباد کے مختلف علاقوں میں 80 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم عبدالقادر کو 22 اکتوبر کو شریف آباد کے علاقہ میں اسپئر پارٹس کی دکان کو لوٹتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا۔ ملزمان سے اسلحہ ایمیو نیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں