دشمن کے عزائم ناکام بنانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی 48ویں برسی

 

پبلک نیوز: مادر وطن کے وقار کو بچانے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے قومی ہیرو پاک فضائیہ کے پائلٹ افسر راشد منہاس شہید کی 48 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

 

راشد منہاس 17 فروی 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ 1971 میں پاک فضائیہ میں انھیں کمیشن دیا گیا۔ 20 اگست 1971 کو راشد مہناس  کی تنہا پرواز میں انسٹرکٹر بھی ان کے ساتھ سوار ہو گیا۔

 

راشد منہاس کو جیسے ہی اندازہ ہوا کہ جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا گیا ہے تو پاکستان کے بہادر بیٹے نے جنگی قیدی بننے کے بجائے وطن کی خاطر جان قربان کر دی اور شہادت کا رتبہ پایا۔ اس عظیم قربانی پر اُنہیں نشان حیدر دیا گیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں