سندھ اسمبلی میں دورانِ اجلاس چوہے گھس آئے

کراچی (منیر ساقی) سندھ اسمبلی پری بجٹ کا پانچواں اجلاس خوشگوار رہا۔ فریال تالپور کی سالگرہ پر اپوزیشن لیڈرنے مبارکباد دے دی۔ چھوٹی مخلوق نے نظام درہم برہم کر کے مائیک بند کر دیا۔ چوہوں کی انٹری نے سالگرہ کا سارا مزا کرکرا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے آغاز میں ہی لیڈر آف دی اپوزیشن فردوس شمیم نے پیپلزپارٹی کی رکن فریال تالپور کو سالگرہ کی مبارک باد دی تو ایوان کا ماحول خوشگوار ہو گیا۔ اسپیکر نے بھی فردوس شمیم کی ٹوپی کی تعریف کر دی۔

خوشگوار ماحول کو زیادہ دیر نہیں گزری تھی کہ اسپیکر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ ایوان میں چوہوں نے انٹری دے دی ہے تار کترے جانے سے مائیک سسٹم متاثر ہوا ہے۔

بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور حکومت پر تنقید نشتر چلائے۔ ایم کیو ایم کی طرف سے ایک بار پھر نئے صوبہ کے قیام کا مطالبہ دہرایا گیا۔

ایوان نے اتفاق  رائے سے بجٹ پر بحث میں ایک روز کا اضافہ کر دیا۔ پیر کے روز پارلیمانی لیڈران اور قائد ایوان خطاب کریں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں