مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناءاللہ کا فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل

لاہور(پبلک نیوز) رانا ثنااللہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب عوام کے مرہم نہیں، زخم دے کر نمک چھڑک رہے ہیں، باجی اللہ سے ڈریں۔ فردوس باجی عمران نیازی اپنے بنائے ہوئے اہداف میں فیل ہو گیا ہے۔

 

رانا ثناء اللہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کا فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فردوس باجی شہباز شریف صاحب آگئے ہیں، اب آپ کی جانیاں ہیں۔ جانیاں ہوں گی، تیاری پکڑیں۔ فردوس باجی شہباز شریف کے آنے کے بعد دو نعروں کی تیاری کریں، “گو عمران گو”، اور “چھُپو چھُپو بنی گالہ چھُپو۔ عمران صاحب نے ملک تباہ کر دیا، عوام کے منہ سے روٹی چھین لی، روزگار چھین لیا، باجی اکنامک سروے رپورٹ دیکھیں۔ عمران صاحب عوام کے مرہم نہیں، زخم دے کر نمک چھڑک رہے ہیں، باجی اللہ سے ڈریں۔

 

لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپ کے چہرے پر شہباز شریف کا خوف، اپنی نالائقی اور چوری کا ڈر عیاں ہے، اب سارے ٹولے کے جانے کا وقت قریب ہے۔ فردوس باجی شہباز شریف کے آنے پہ اتنی جو تقریر کی ہے، سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب بھی دے دیتیں۔ فردوس باجی نئے باس پہلے سال ہی تمام مضامین میں منفی کارکردگی کے ساتھ فیل ہو گئے ہیں، اُس کا جواب دینا آپ کا کام ہے۔

 

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی نالائق اعظم نتھیا گلی میں کیا کر رہا ہے اور یہاں آئی ایم ایف اپنی مرضی کا بجٹ بنا رہا ہے۔ فردوس باجی کارکنوں کو جھتا کہنا اُن کی توہین ہے کیونکہ آپ کو اور آپ کے ووٹ چور نئے باس کو کیا پتہ کارکنوں کا پیار کیا ہوتا ہے۔ فردوس باجی عمران نیازی اپنے بنائے ہوئے اہداف میں فیل ہو گیا ہے، اب شہباز شریف کے سوالوں کے جوابوں کی تیاری کروائیں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں